فریب خوردہ

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - فریب میں آیا ہوا، دھوکہ کھایا ہوا، گمراہ، بھٹکا ہوا۔ "ان فریب خوردہ سادہ لوح اللہ کے بندوں کو صحیح حالات بتانے اور اسلام سے واقف کرانے کی شدید ضرورت ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٤١٦ )

اشتقاق

فارسی زبان میں 'فریبیدن' مصدر سے مشتق اسم 'فریب' کے بعد 'خوردن مصدر' سے حالیہ تمام 'خورْدَہ' لانے سے مرکبِ توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٨ء کو "بانگِ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - فریب میں آیا ہوا، دھوکہ کھایا ہوا، گمراہ، بھٹکا ہوا۔ "ان فریب خوردہ سادہ لوح اللہ کے بندوں کو صحیح حالات بتانے اور اسلام سے واقف کرانے کی شدید ضرورت ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٤١٦ )